کروڑوں روپے کا ایرانی ڈیزل لانے والی لانچ پکڑی گئی
ایئر پورٹ پر جنوبی افریقہ جانے والے مسافر کے قبضے سے38 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ سیل اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران کھلے سمندر میں کئی ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل لانے والی لانچ کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ڈیزل کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات پاکستان کسٹمز کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے جنوبی افریقہ جانے والے مسافر کے قبضے سے38 ہزا رامریکی ڈالر برآمد کرلیے، قوانین کے مطابق بیرون ملک جاتے ہوئے کوئی بھی شخص10ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی بیرون ملک لیجا سکتا ہے۔
عباس علی نامی ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، کسٹم انٹیلی جنس کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے محمد اسلم کی سربراہی میں سپر ہائی وے پر چھاپہ مار کر ایک ٹرالر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم جیلی برآمد کرلی، ٹرالر اور پیٹرولیم جیلی کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔