دبئی میں جائیدادیں بنانیوالے 1225 پاکستانیوں کے خلاف ایف آئی اے متحرک

تمام ڈائریکٹر رواں ماہ ہی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کریں، ایف آئی اے کی ہدایت


طالب فریدی February 07, 2020
تمام ڈائریکٹر رواں ماہ ہی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کریں، ایف آئی اے کی ہدایت . فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے اپنے افسران سے دبئی میں جائیداد بنانے والے 1225 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی خریدنے والے 1225 پاکستانیوں سے تحقیقات کے معاملے میں ایف ائی اے ایک بار ہھر متحرک ہوگئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ڈائریکٹر کو ایک لیٹر ارسال کیا ہے جو کہ یو اے ای میں جائیداد بنانے والوں سے متعلق ہے۔

FIA latter to 1225 Pakistani who purcahse Dubai proprerties

ایف آئی اے اکنامک اینڈ کرائم ونگ کے جاری کردہ اس لیٹر میں پوچھا گیا ہے کہ پراپرٹی خریدنے والے جن افراد کے خلاف انکوائریاں مکمل نہیں ہوئیں اس کی کیا وجوہات ہیں؟ اور جن کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی؟

ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ڈائریکٹر رواں ماہ ہی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |