پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گاہ قائم کردی

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام چلنے والی اس پناہ گاہ میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام ہوگا


ویب ڈیسک February 08, 2020
ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بیڈز لگا دیئے ۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس میں پناہ گاہ قائم کردی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بیڈز لگا دیئے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام چلنے والی اس پناہ گاہ میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام ہوگا، عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کے حوالے سے حکم امتناع جاری کیا تھا۔

واضح رہے سابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس احتساب عدالت میں چل رہا ہے وہ 2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جس کے بعد وہ وطن واپس نہیں آئے

عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کی پاکستان میں موجود جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |