پنڈی بھٹیاں میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بھلوال کے علاقے جوریا سے ہے


ویب ڈیسک February 08, 2020
حادثے کے نتیجے میں  2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے: فوٹو: فائل

موٹروے ایم 2 پرسکھیکی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم 2 پرسکھیکی کے قریب تیزرفتارمزدا نے سمینٹ والے ٹرالرکو پیچھے سے ٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بھلوال کے علاقے جوریا سے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہار
کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں