کراچی سپریم کورٹ میں گزشتہ روز پرتشدد واقعہ کی رپورٹ مسترد

تحقیقاتی کمیٹی چھ ستمبر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی۔


ویب ڈیسک September 04, 2012
تحقیقاتی کمیٹی چھ ستمبر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عدالت کے احاطے میں پرتشدد واقعے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے ابتدائی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چھ ستمبر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

قواعد سے ہٹ کر ترقی دینے کے معاملے پر گذشتہ روز پولیس کے سینیئر افسران احاطہ عدالت میں لڑ پڑے اور سرکاری گن مین نے عدالت میں گن تان لی تھی جس پر سپریم کورٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں