جب تک ڈرون حملے نہیں رکتے نیٹو سپلائی بند رکھیں گے عمران خان

23نومبرکو نیٹوسپلائی بندکرینگے، ،سانحہ راولپنڈی پنجاب حکومت کی نا اہلی سے ہوا،گفتگو

باہر سے ڈالر لینے والے میڈیا ہاؤس کیخلاف مہم چلاؤں گا ،اسکے لوگ ہمارے خلاف ہیں ، انٹرویو فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے کہاکہ ڈرون حملوں کیخلاف23نومبرکوپشاورمیں تاریخی جلسے کے دوران نیٹوسپلائی بندکرینگے اور اس وقت تک سپلائی بندرکھی جائے گی۔

جب تک امریکا ڈارون حملوں کوبندکرنے کااعلان نہیں کردیتا۔ سانحہ راولپنڈی پنجاب حکومت کی نااہلی سے ہوا، لبنان ،عراق ،بحرین ،شام ، افغانستان کے بعد پاکستان میں بھی شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حضرو کے نواحی علاقہ شمس آبادمیں سابق وزیرملک امین اسلم کے والدملک محمداسلم کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں کیا۔عمران خان نے کہاکہ راولپنڈی میں ہونے والے واقع میں ملوث افراد کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔




مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا ہے کہ باہر سے پیسہ لینے والوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، باہر سے پیسہ لینے والے میڈیا ہاؤس کیخلاف مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا ڈالر لینے والے میڈیا کے افراد ہمارے خلاف ہیں،عمران خان نے مزیدکہاکہ طالبان سے مذا کرات کے سواکو ئی راستہ نہیں۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمودقریشی نے کہاکہ یوم عاشور کے روز ہونیوالا سانحہ راولپنڈی قومی سانحہ ہے، قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرکے اس اہم مسلے کاحل تلاش کیا جائے،23نومبر کو نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنے میں صوبائی حکومت کاکوئی وزیر یا عہدیدارتک نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 12 اکتوبر1999ء اور3 نومبر2007ء کے اقدامات پرآرٹیکل6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے لیکن پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کے اعلان کی ٹائمنگ پر حیران ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story