یوٹیلٹی اسٹورز پر 150اشیا ایک سے 40 روپے تک مہنگی

مشروبات‘ بسکٹ‘ ٹوتھ پیسٹ‘ شیمپو‘ واشنگ پائوڈر، کالی مرچ سمیت دیگر شامل ہیں


Numainda Express November 19, 2013
مشروبات‘ بسکٹ‘ ٹوتھ پیسٹ‘ شیمپو‘ واشنگ پائوڈر، کالی مرچ سمیت دیگر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مشروبات، بسکٹ، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، واشنگ پاؤڈر سمیت 150سے زائد اشیاکی قیمت میں ایک روپے سے 40 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

یوٹیلٹی کوکیز کی قیمت ایک روپے اضافے سے 14روپے فی رول' کالی مرچ پاؤڈر50گرام 15 روپے اضافے سے81روپے،کالی مرچ ثابت 100 گرام 27 روپے اضافے سے 147روپے، کالی مرچ ثابت 50گرام 11 روپے اضافے سے71 روپے' سرکہ فی لیٹر بوتل 8روپے اضافے سے 44' سرکہ 500ملی لٹر بوتل 5روپے اضافے سے 28، سرکہ 3ہزار ملی لیٹر بوتل 25روپے اضافے سے 126روپے،کرسپو اسپیگٹی 500گرام پیکٹ 15روپے اضافے سے 87روپے، سن سلک شیمپو 200ملی لٹر 10روپے اضافے سے178 روپے' نیو ہیڈ اینڈ شولڈر شیمپو 90ملی لٹر 9روپے اضافے سے 98روپے جبکہ 400ملی لیٹر30روپے اضافے سے 349روپے'



نیو پینٹین شیمپو 750ملی لیٹر 40روپے اضافے سے 568روپے، ہیڈ اینڈ شولڈر بلیک شیمپو 750ملی لیٹر 40 روپے اضافے سے 585 روپے' اے بی سی ڈائپر 30 روپے اضافے سے 345 روپے، میکس ڈس واش لیکوٹیز 475 ملی لیٹر 5 روپے اضافے سے 178روپے، کولڈ ڈرنک ڈیڑھ لٹر بوتل 5روپے اضافے سے 70روپے' نیسلے جوس 3روپے اضافے سے 18روپے جبکہ لذیذہ کھیر، فرنی، رس ملائی مکس، کولگیٹ، ڈنٹونک ٹوتھ پیسٹ، ایزی گرپ ٹوتھ برش کی قیمتیں5روپے بڑھ گئیں۔ چائے کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں 2سے 60روپے تک کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں