سری لنکا کو ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش

ایئر چیف کی کولمبو آمد، فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،وزیراعظم سے ملاقات


Staff Reporter February 08, 2020
مہندا راجاپاکسے نے سری لنکا کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں تربیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچے۔ ایئر چیف نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ سری لنکن وزیر اعظم نے سری لنکا کیلیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اورتعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

قبل ازیں ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایئر چیف کی آمد پر سری لنکن فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انھوں نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل سْمنگلا دیاس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ائیر چیف نے اپنے ہم منصب کو ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں تربیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے تعاون کی مخلصانہ پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے نئی جہتوں کو تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |