ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مایوس کردیا مولانا فضل الرحمن

مریم نواز نے یہاں خاموش رہنا ہے تو پھر باہر چلی جائیں،بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے، سربراہ جے یو آئی (ف)

بڑی اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ترمیمی ایکٹ میں ووٹ دیا جس کی عوام کو توقع نہ تھی۔ فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انہیں مایوس کردیا۔

متحدہ مجلس عمل کے سابق سرابراہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ اور جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کی والدہ کے انتقال پر بیت الرضوان کلفٹن کراچی میں مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کے میڈیا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال سے ہم سب ایک ماں کی شفقت سے محروم ہوئے ہیں۔


انھوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک محاذ بنایا تھا اور عوام کی امیدیں بھی اس سے وابستہ ہوئی تھیں مگر اچانک بڑی جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم میں ووٹ کے ذریعے عوام کو مایوس کر دیا ہے اور عوام کو اس کی توقع نہیں تھی ، مریم نواز نے یہاں رہ کر خاموش رہنا ہے تو پھر باہر جائیں اور والد کی خدمت کریں، اب نا اہل اور ناجائز حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

 
Load Next Story