سانحہ راولپنڈی میں 200 دکانیں راکھ 34ارب روپے کانقصان

ریسکیو 1122نے سٹی اور کینٹ کے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلیے مارکیٹ کی دیواریں توڑ کر راستہ بنایا.


Qaiser Sherazi November 19, 2013
ریسکیو1122 ،سٹی اور کینٹ کے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلیے مارکیٹ کی دیواریں توڑ کر راستہ بنایا. فوٹو ایکسپریس/فائل

سانحہ راولپنڈی میں متاثرہ مدرسہ تعلیم القرآن سے ملحقہ 3 مارکیٹوں کی 200 دکانیں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔

جس سے دکانداروں کا مجموعی طور پر 3 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ، سانحہ کو 80 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود آگ کی چنگاریاں سلگتی رہیں تاہم پیر کی شام تک تمام چیزیں جلنے کے بعد آگ خود ٹھنڈی ہوگئی۔

سانحہ میں متاثرہ مدینہ مارکیٹ 1960ء میں قائم کی گئی تھی ، ریسکیو1122 نے سٹی اور کینٹ کے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلیے مارکیٹ کی دیواریں توڑ کر راستہ بنایا ۔ کئی دکاندار زار و قطار روپڑے اور کئی کو غشی کے دورے پڑے ، بعد ازاں حالات دوبارہ کشیدہ ہونے پر دکانداروں کو یہاں سے نکال دیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں