ٹرمپ نے مواخذے میں گواہی دینے پر دو عہدیداران کو برطرف کردیا

امریکی صدر کا اپنے کیخلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک February 08, 2020
امریکی صدر کا مواخذے کی کارروائی کو خارج کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر دو سینئر عہدیداران کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے والے دو سینئر عہدیداران کو برطرف کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے لیے امریکا کے سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں پہلے ہی اطلاع کردی گئی تھی، انہیں ہدایت دی گئی کہ امریکی صدر ان کی فوری واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام، تمام الزامات سے بری

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر یوکرین پر مہارت رکھنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو برطرف کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز الیگزینڈر ونڈمین کے بھائی کو بھی برطرف کیا تھا جو امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی چال تھی، ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی اور سینیٹر مٹ رومنی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |