بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

انکم سپورٹ سے سرکاری افسران کو نوازنے کے حوالے سے انکوائری ہوگی


طالب فریدی February 08, 2020
انکم سپورٹ سے سرکاری افسران کو نوازنے کے حوالے سے انکوائری ہوگی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انکوائری ایف آئی اے لاہور کے سپرد کر دی گئی۔

ایف آئی اے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کو نوازنے کے حوالے سے انکوائری کا آغاز کر دیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ابتدائی طور پر 20 سے گریڈ 17 کے افسران سے انکوائری کرے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں 10 افسران کا تعلق گریڈ 17 ، دو گریڈ 18 ، تین گریڈ 19 اور ایک گریڈ 20 کے افسر اس پروگرام سے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ان تمام افسران کے فارن اکاؤنٹس سمیت تمام اثاثوں کا آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں