وزیراعظم کا 2 ماہ میں 7 ہزار وفاقی ملازمین کی ترقیوں کا حکم

1991 سےایکس کیڈر ملازمین پرموشنز کے انتظار میں ہیں، وزیراعظم آفس

1991 سےایکس کیڈر ملازمین پرموشنز کے انتظار میں ہیں، وزیراعظم آفس فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ملازمین کی ترقیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2 ماہ میں 7 ہزار ملازمین کی ترقیوں کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملہ کو فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے، 60 روز میں تمام پروموشنز پر کارروائی مکمل کی جائے اور رپورٹ بھی جمع کروائی جائے۔


وزیراعظم آفس نے کہا کہ 1991 سےایکس کیڈر ملازمین پرموشنز کے انتظار میں ہیں اور 2017 تک 37 فیصد ترقیاں نہ کی جا سکیں، ملازمین کی بہتر کارکردگی میں یہ معاملہ رکاوٹ ہے، ترقیوں کے معاملہ کے حل سے 20 ہزارملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن میں 2290،کامرس میں 1364، پیٹرولیم میں 809،پاور ڈویژن میں 615، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میں 344 جبکہ وزارت داخلہ میں 111 ترقیاں زیر التوا ہیں۔
Load Next Story