کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے بھارتی ٹیم لاہورپہنچ گئی
بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی
کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کی کبڈی ٹیم لاہورپہنچ گئی۔
اسپورٹس بورڈ ترجمان کے مطابق پنجاب بورڈ کے حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، اسپورٹس بورڈ کی جانب کھلاڑیوں کو پھول پیش کئے گئے۔ بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی ہے، بھارتی ٹیم کا مقامی ہوٹل میں صوبائی وزیر کھیل استقبال کریں گے، اس موقع پر پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ مقابلے 12 اور 13 فروری کو فیصل اباد اور 14 فروری کوگجرات میں ہوں گے۔ سیمی فائنلز 15 اور فائنل 16 فروری کو لاہورمیں ہوگا۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جاے گا۔