گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کیلئے درخواست دائر کردی

شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، گلوکارہ شبنم مجید کا موقف


ویب ڈیسک February 08, 2020
شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، گلوکارہ شبنم مجید کا موقف فوٹوفائل

گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

گلوکارہ شبنم مجید کی جانب سے فیملی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، اس صورتحال میں وہ سخت پریشان ہیں، شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں۔

شبنم مجید نے مزید کہا کہ وہ ذہنی کرب میں مبتلا ہیں، شوہر کےساتھ رہنا مشکل ہوگیا ہے، لہذٰاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کا تشدد، گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ صنم ماروی نے بھی لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا اور شوہر نہ صرف بچوں کے سامنے مجھے گالیاں بکتا ہے بلکہ مارتا پیٹتا بھی ہے۔ لیکن اب وہ شوہر کا ظلم برداشت نہیں کریں گی یہی وجہ ہے کہ وہ شوہر سے خلع لینا چاہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں