آئی سی سی انڈر19ورلڈکپ پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا


Sports Reporter February 08, 2020
قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا اور گروپ مرحلے میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کی ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ کردیا گیا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 5 اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 3 تھی۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دینے والی قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث 5 میچوں کی3 اننگز میں 131 رنز بناکر پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز اور محمد عباس آفریدی 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین بولر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں