ریلوے کی تباہی میں سیاسی و فوجی حکومتیں برابر کی حصہ دار ہیں سعد رفیق

قومی مفاد داؤ پر لگا دیا گیا، ہزاروں ایکڑ پر قبضہ مافیا کا راج ہے، بحالی میں وقت لگے گا، بریفنگ

ریلوے کو تباہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،چیئرمین قائمہ کمیٹی،ڈیفالٹرز کی رپورٹ طلب فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ سیاسی وفوجی حکومتیںریلوے کی تباہی میںبرابرکی حصے دارہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت ریلوے کے چیئرمین عبدالغفورحیدری کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ذاتی مفادات کی خاطرقومی مفاد کو داؤ پر لگا دیا گیا، ریلوے کی ہزاروںایکڑ اراضی پرقبضہ مافیاکاراج ہے، ہزاروںملازمین بغیرکام تنخواہ وصول کررہے ہیں۔




ہرسیاسی وفوجی حکومت نے سیاسی وسرکاری مداخلت کے ذریعے محکمے کابیڑاغرق کردیا،ریلوے کی بحالی میںوقت درکارہے، ریلوے سے سفارش کلچرکاخاتمہ کردیا۔ سعدرفیق نے کمیٹی کے اجلاس میںانکشاف کیا کہ ریلوے میںڈائریکٹرلیگل لا گریجویٹ نہیںہے۔ چیئرمین کمیٹی غفورحیدری نے کہاکہ ریلوے قومی اثاثہ ہے اس کوتباہ کرنے کے ذمے داران کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے۔ آئی این پی کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے ڈیفالٹرزکی رپورٹ طلب کر لی۔
Load Next Story