نئے پاکستان میں کوئی کسی کی جیب پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا فردوس عاشق اعوان

لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے مافیاز راتوں رات کھربوں پتی بن گئے، معاون خصوصی

تحریک انصاف عوام کی ایک پائی کی محافظ ہے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی کسی کی جیب پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا۔


اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئِی بھی ملک ٹیکس کے بغیرچل نہیں سکتا، تبدیلی لانے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں، ماضی میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں، لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے مافیاز راتوں رات کھربوں پتی بن گئے لیکن تحریک انصاف عوام کی ایک پائی کی محافظ ہے، نئے پاکستان میں کوئی کسی کی جیب پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا۔ سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے لیے اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام کو چھت کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو 50 لاکھ گھر دیے جائیں۔ نئے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا سرمایہ محفوظ ہے، حکومت نے ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ حکومت ہاؤسنگ کالونیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، نئے پاکستان میں ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔
Load Next Story