سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

ضلع بدین کی رہائشی 3 سالہ بچی اور ضلع کمبر کی رہائشی ساڑھے 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی، انسداد پولیوسیل


February 08, 2020
رواں سال صرف سندھ میں 5 اور ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوچکی ہے، انسداد پولیوسیل۔ فوٹو:فائل

سندھ کے ضلع بدین اور ضلع کمبر میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے ترجمان کے مطابق سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں، اور رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 2020 میں اب تک کیسز کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔

انسداد پولیوسیل کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع بدین اور قمبر سے ہے، ضلع بدین کی رہائشی 3 سالہ بچی اور ضلع کمبر کی رہائشی کی ساڑھے 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں