نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گجرات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت قتل

واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے


ویب ڈیسک November 19, 2013
واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے۔ فوٹو: فائل

LONDON: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز پروفیسر سید شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر حسین شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے گجرات میں ٹارگٹ کلنگ کی واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد اپنی قیمتیں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں