کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 08, 2020
 بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے، ، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور آرٹلری اور مارٹرگولے بھی داغے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں