کراچی میں گیس میٹرز کو تالے لگا کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

گروہ سوئی گیس کا نمائندہ بن کر میٹرز پر تالے لگاتا ہے اور کھولنے کے عوض ہزاروں روپے وصول کرتا ہے


Ehtisham Mufti February 08, 2020
گروہ سوئی گیس کا نمائندہ بن کر میٹرز پر تالے لگاتا ہے اور کھولنے کے عوض ہزاروں روپے وصول کرتا ہے (فوٹو : فائل)

شہر قائد کےعوام کو نئے انداز سے لوٹنے والا ایک گروہ سرگرم ہوگیا جو سوئی گیس کا نمائندہ بن کر گیس میٹرز کو تالے لگاتا ہے اور کھولنے کے عوض ہزاروں روپے وصول کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ منظم گروہ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں کارروائی کررہا ہے، گروہ میٹر پر تالے لگا کر اپنے موبائل نمبر کی پرچی چسپاں کردیتا ہے اور متاثرہ صارف کے رابطہ کرنے پر ایزی پیسہ کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی ہدایت کی جاتی ہے۔

sui Gas Meter lock fruad in Karachi 2

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ گیس میٹروں پر تالے لگائے جانے کی سب سے زیادہ شکایات ملیر اور شاہ فیصل کالونی سے موصول ہوئیں حالاں کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے ایسا کوئی آپریشن نہیں کیا جارہا، ایس ایس جی سی انتظامیہ نے اپنے تھانے میں اس حوالے سے شکایات درج کرا رکھی ہیں۔

sui Gas Meter lock fruad in Karachi 3

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس جی سی کی ٹیم نادہندگان کے خلاف دن میں کارروائی کرتی ہے اور ٹیم صارفین کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد ان سے ادا شدہ گیس بل طلب کیا جاتا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

sui Gas Meter lock fruad in Karachi 4

ترجمان نے ایس ایس جی سی صارفین کو دھوکے بازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی دھوکے باز کارروائی کی صورت میں صارفین فوری طور پر ایس ایس جی سی کے ٹول فری نمبر 1199 پر شکایت درج کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں