کراچی میں آوارہ کتوں نےایک روزمیں 47 افراد کو کاٹ لیا
حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے خاص طور پر رات میں گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے، شہری
شہر قائد میں کتوں کی بہتات میں کمی نہ آسکی اور ایک ہی دن میں 47 شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے اسپتال جا پہنچے۔
ہفتے کو انڈس اسپتال میں ڈاگ بائیٹ کے 25 اور جناح اسپتال میں 11 کیسز رپورٹ ہوئےجب کہ لیاری جنرل اسپتال میں7 اور عباسی شہید اسپتال میں 4 مریض لائے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے خاص طور پر رات میں گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ ادھر بلدیاتی اداروں کی جانب سے کتوں کی افزائش روکنے اور شہر سے باہر نکالنے کے حوالے سے اعلانات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق پچھلے سال کتے کے کاٹنے کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 25 جان کی بازی ہار گئے۔
آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے خوفزدہ شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے مؤثر پالیسی مرتب کی جائے تاکہ قیمتی زندگیاں متاثر ہونے سے بچ سکیں۔