جے یو آئی نے حکومت مخالف احتجاج کیلیے پنجاب پر نظریں جمالیں

مولانا فضل الرحمان جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر اور چوہدری برادران سے ملیں گے، ذرائع

مولانا فضل الرحمان جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر اور چوہدری برادران سے ملیں گے، ذرائع (فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نظریں پنجاب پر جم گئیں، اور انہوں نے جے یوآئی (ف) پنجاب کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا ہے، اجلاس جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ جامعہ مدینہ کریم پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا۔

جے یو آئی (ف) کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب سے شروع کی جانے والی حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کو حتمی شکل دی جائے گی اور 19 مارچ کو لاہور میں ہونے والے عوامی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں لاہور کے بعد ملتان اور دیگر اضلاع میں ہونے والے جلسوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: جے یوآئی کا یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج رات دو روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے اور کل اجلاس میں شریک ہوں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر سے ملاقات کے علاوہ چوہدری برادران سے بھی ملیں گے۔

 
Load Next Story