عدالت کا حکومت پنجاب کو سستی روٹی اسکیم بحال کرنے کا حکم

حکومت نے سستی روٹی اسکیم بند کرکے عوام کو مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور کردیا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک November 19, 2013
صوبائی حکومت اسکیم دوبارہ بحال کرکے 28 نومبر تک اس سے متعلق جواب داخل کرائے، عدالت فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سستی روٹی اسکیم بحال کرکے 28 نومبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس مسعود پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے شہری عبدالرشید کی سستی روٹی اسکیم کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت نے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا اور تندوروں پر عوام کو سستی روٹی فراہم کی جاتی تھی تاہم اب حکومت نے سستا آٹا فراہم کرنا بند کرکے عوام کو مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور کردیا ہے لہٰذا اس اسکیم کو دوبارہ بحال کیا جائے، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ اسکیم دوبارہ بحال کرکے 28 نومبر تک اس کا جواب داخل کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |