سانحہ راولپنڈی پر آر پی او اور سی پی او کو عہدوں سے ہٹادیا گیا اختر حیات نئے آر پی او تعینات

سی پی او اور آر پی او کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ اسلئے کیا گیا تاکہ وہ واقعے کی تفتیش پر اثر انداز نہ ہوں، ذرائع


ویب ڈیسک November 19, 2013
نئے سی پی او راولپنڈی کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے سانحہ راولپنڈی کی تفتیش کے سلسلے میں سی پی او اور آر پی او راولپنڈی کو عہدوں سے فارغ کردیا ہے جس کے بعد اختر حیات لالیکا کو نیا آر پی او اور رائے ضمیر کو ایس ایس پی سیکیورٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سانحے کے خلاف اہل سنت والجماعت کی کال پر سکھر میں ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے سی پی او راولپنڈی بلال صدیق کمیانہ، آر پی او زعیم اقبال شیخ اور ایس ایس پی سیکیورٹی ڈار علی خٹک کو عہدے سے ہٹا کر اختر حیات لالیکا کو نیا آر پی او راولپنڈی اور رائے ضمیر کو ایس ایس پی سیکیورٹی تعینات کردیا ہے جبکہ سی پی او روالپنڈی کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلال کمیانہ اور زعیم اقبال شیخ کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تاکہ وہ واقعے کی تفتیش پر اثر انداز نہ ہوں اور اس کے لئے متاثرہ فریقین کی جانب سے حکومت کو دباؤ کا سامنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |