وینا ملک کا ناروے سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سے شادی کا فیصلہ

وینا ملک کی ناورے کے بزنس مین شیخ عمر فاروق سے پہلی بار ملاقات مارچ 2013 میں ان کے دوست کے ذریعے دبئی میں ہوئی تھی


ویب ڈیسک November 19, 2013
انشااللہ 2015 میں شادی کرلوں گی“، وینا ملک کا ٹوئٹر پیغام فوٹو: بالی ووڈ لائف

پاکستان کی ڈرامہ کوئن وینا ملک نے 2015 میں ناروے کے بزنس مین شیخ عمر فاروق سے شادی کی تصدیق کردی۔

شیخ عمر فاروق سے 2015 میں شادی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا ہے کہ " ہاں۔۔۔۔ انشااللہ 2015 میں شادی کرلوں گی"۔ ڈرامہ کوئن وینا ملک نے اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونے کے ناطے میں کسی مسلمان لڑکے سے ہی شادی کروں گی اور اس کا تعلق دبئی سے بھی ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/iVeenaMalik/status/402704482783358976

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق وینا ملک کی ناورے کے بزنس مین شیخ عمر فاروق سے پہلی بار ملاقات مارچ 2013 میں ان کے دوست کے ذریعے دبئی میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ مزید بڑھتا گیا اور چند ملاقاتوں کے بعد شیخ عمر نے وینا ملک سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |