
راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔
Five wickets in the match ✔️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2020
Hat-trick ✔️
Man of the Match ✔️
Well done @iNaseemShah 👏#PAKvBAN pic.twitter.com/XJVgHYpn2T
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نسیم شاہ کو ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔
Naseem turned the match on its head as he accounted for the wickets of Najmul Hossain Shanto (38), Taijul Islam (0) and Mahmudullah (0) after he was recalled into the attack by Pakistan captain Azhar Ali in the final minutes of the evening session.#PAKvBAN https://t.co/OVtGEsQIcl pic.twitter.com/ubE0MLUvQx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2020
دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے روبیل حسین اور ابوجائید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان کے لیے یادگار رہا جس میں نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ خیال رہے قومی ٹیم کے ایک اور نوجوان بولر محمد حسنین پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
Youngest bowler Youngest bowler
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 9, 2020
to take to take
T20I hat-trick Test hat-trick@MHasnainPak @iNaseemShah pic.twitter.com/liFpIsLnN4
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔