دورہ جنوبی افریقا میں شامل عبدالرزاق اور شعیب ملک ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر

ان فارم فاسٹ بولر محمد عرفان کو ان فٹ ہونے کے باعث پہلے ہی ٹیم سے ڈراپ کیا جاچکا ہے


ویب ڈیسک November 19, 2013
شعیب ملک پریکٹس کے دوران انگلی میں چوٹ لگنے اور عبد الرزاق ٹانگ میں تکلیف کے باعث ان فٹ ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبد الرزاق اور شعیب ملک ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 17 رکنی ٹیم میں شعیب ملک اور عبد الرزاق کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم جوہانسبرگ میں پریکٹس کے دوران شعیب ملک انگلی میں چوٹ لگنے اور عبد الرزاق ٹانگ میں تکلیف کے باعث ان فٹ ہوگئے جس کے باعث اب وہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

واضح ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے پہلے ہی ان فارم فاسٹ بولر محمد عرفان کو ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیا جاچکا ہے اور اب ان دونوں کھلاڑیوں کا بھی ان فٹ ہوجانا شائقین کرکٹ کے لئے کسی بری خبر سے کم نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |