پاک فوج نے بلتورو گلیشیئر سے دوغیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں کا تعلق امریکا اور فن لینڈ سے ہے


ویب ڈیسک February 09, 2020
دونوں کوہ پیما مہم کے دوران شدید علیل ہوگئے تھے ، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

پاک فوج نے دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے۔

پاک فوج نے 8 ہزار 74 میٹر بلند دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو سر کرنے کی کوششیں کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بلتورو گلیشیئر سے ریسکیو کرلیا ہے، یہ کوہ پیما اپنی مہم کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔ ریکسیو آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نےحصہ لیا۔

ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ مرد کوہ پیما ڈونلڈ ایلن پووی کا تعلق امریکا جب کہ خاتون کوہ پیما لوٹاہینریکا کا تعلق فن لینڈ سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں