یوتھ لون اسکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوان 20 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت نے یوتھ لون اسکیم کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک November 19, 2013
قرضوں کے لئے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ 50 فیصد حصہ خواتین کے لئے مخصوص ہو گا، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم کی ''یوتھ لون اسکیم'' کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ایک نوجوان 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق وفاقی حکومت نے یوتھ لون اسکیم کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے ایک لاکھ نوجوانوں مستفید ہو سکیں گے، قرضوں کے لئے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ مختص رقم کا 50 فیصد خواتین کے لئے مخصوص ہو گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضے کے لئے نوجوانوں کی عمر 21 سے بڑھا کر 45 سال کر دی گئی ہے جبکہ قرضے کی واپسی کی مدت 7 سال رکھی گئی ہے جس میں 6 ماہ کا اضافی وقت دیا جائے گا، قرض ادا کرنے والا 10 فیصد اور حکومت 90 فیصد حصے دار ہوگی، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نیشنل بینک اور فرسٹ ویمن بینک سے قرضہ حاصل کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |