نسیم شاہ ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر بن گئے

نسیم شاہ نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی


ویب ڈیسک February 09, 2020
نسیم شاہ نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ فوٹو : فائل

پاکستانی بولر نسیم شاہ نے ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی بولر نسیم شاہ نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، نسیم شاہ نے نجم الحسن، تیج السلام اور محموداللہ کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

راولپنڈی میں جاری پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میں نسیم شاہ نے 8.2 اوورز میں 26 رنز دیے اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں