پشاور پولیس نے کمسن ملزم کو گرفتار کرکے چوری کیا گیا 95 تولہ سونا برآمد کرلیا
کم سن گھریلو ملازم مکینوں کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھا کر گھر میں موجودہ قیمتی اشیا اور زیورات کا صفایا کرگیاتھا، پولیس
پشاور میں پولیس نے گھر سے 95 تولے سونا اور نقدی چوری کرنے والے کمسن گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے تمام اشیاء برآمد کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد فیزون کے رہائشی نے پولیس کوبتایا کہ وہ اہل خانہ کےساتھ شادی میں شرکت کے لئے گیا ہوا تھا اور دوران دیکھ بھال کے لئےکم سن ملازم گھر پر موجودتھا، جب گھر واپس آئے تو الماری کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان غائب تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران گھر کے 12 سالہ ملازم کو شامل تفتیش کیا اور اس کی نشاندہی پر چوری شدہ 95 تولے سونا، 2 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔