موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 70 فیصد ہوجائےگا سوئی نادرن کمپنی

سسٹم میں 1730 ملین کیوبک فٹ گیس آ رہی ہے جبکہ موسم سرما میں طلب 3100ملین کیوبک فٹ ہوجائے گی،ایم ڈی سوئی نادرن


ویب ڈیسک November 19, 2013
اگست سے اب تک گیس چوری کے 161 مقدمات درج جبکہ 164 ملزمان کو پکڑا گیا،ایف آئی اے۔ فوٹو؛فائل

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کو گیس کمپنی نے بھی گیس کی قلت میں مزید اضافے کی نوید سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 70 فیصد تک پہنچنے کا انکشاف کیا ہے۔ایم ڈی سوئی نادرن نے یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں ایم ڈی سوئی نادرن نے بتایا کہ سوئی نادرن کے سسٹم میں 1730 ملین کیوبک فٹ گیس آرہی ہے جبکہ موسم سرما میں گیس کی طلب 3 ہزار ایک سو ملین کیوبک فٹ ہوجائے گی۔

اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا نے کمیٹی کو بتایا کہ اگست سے اب تک گیس چوری کے 161 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ 164 ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔انہوں نے بجلی چوری کے مقدمات کی تفصیل بھی پیش کی اور کمیٹی کو عملے کی کمی کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں