کبڈی ورلڈ کپ پاکستان اور ایران نے میچ جیت لیے
پاکستان نے کینیڈا، ایران نے سرالیون کو شکست دی، پاکستان ہرقسم کی اسپورٹس کیلیے آئیڈیل
اسپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو 64-24 سے شکست دے دی،کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا پہلا میچ اتوار کی شب پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کے کھلاڑیوں عرفان عرف مانا ، لالہ عبید ، بلال جاوید اور جاوید بھٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستا ن نے کینیڈا کیخلاف 64-24 سے فتح حاصل کی ، دوسر ے میچ میں ایران نے سرالیون کو 60-19 سے شکست دیدی ، ایران کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرالیون کے کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے کھلاڑیوں سے حلف لیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو ا ، پنجاب حکومت کیلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے ، دنیا کی9 بہترین ٹیموں کے کھلاڑی لاہور آئے جنھیں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان پر امن ملک ہے اور پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے۔
پاکستان ہر قسم کی سپورٹس کیلیے آئیڈیل سرزمین ہے ، کبڈی ورلڈکپ کے منتظمین کو شاندار میلہ سجانے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ اس موقع پر پرویزالہٰی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کاکبڈی ورلڈکپ کا افتتاح پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ ہونا بڑا اعزاز ہے، تمام مہمان ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ، میری دعا ہے کہ یہ ایونٹ تاریخ رقم کرے ، کبڈی ورلڈکپ کے انعقاد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں ، کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ہمارے بزرگوں کی بڑی خواہش پوری ہو گئی ، کبڈی ورلڈ کپ بہت بڑا یونٹ ہے ۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے قذافی سٹیڈیم کے پاس فائیو سٹار ہوٹل کے قیام کی منظوری دیدی ، یہ ہوٹل ایک سال میں تعمیر ہوگا اور کھلاڑی آئندہ سے اس ہوٹل میں قیام کریں گے۔
ہوٹل کی تعمیر سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے پولو گراؤنڈ ریس کورس میں چیف منسٹرز پولوکپ 2020 کا فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ دریں اثناء عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ معیشت کے استحکام کے بعد اب توجہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پر ہے ، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت پیشرفت کر رہی ہے ، ہر آنے والا دن گزرے دن سے بہتر ہوگا ، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں ۔