ایم کیو ایم سے نہ پہلے اختلافات تھے نہ اب ہیں پی ٹی آئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں شہر کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی


Staff Reporter February 09, 2020
تحریک انصاف اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں شہر کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں دوری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگے بھائیوں میں بھی اختلافات ہوجاتے ہیں، ایم کیو ایم سے کوئی اختلافات نہ پہلے تھے نہ اب ہیں۔

وفاقی وزیراسد عمر اور علی زیدی ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے امین الحق کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی اختلافات نہ تھے نہ ہیں، شہر کے ساتھ نا انصافی ہوئی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں شہر کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں، سرکلر ریلوے زبردست منصوبہ ہے، صوبائی حکومت کے پاس سارا نظام موجود ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر سندھ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے، کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی کاموں پر کسی سے سیاسی اختلاف نہیں۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میرا ذاتی طور پر کسی سے کوئی اختلاف نہیں، سگے بھائیوں میں بھی اختلافات ہوجاتے ہیں، ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں