120سال کی عمر پانے والا بابا خوشی سپرد خاک
سوگواران نے میت پر نوٹ نچھاور کیے مٹھائی بانٹی،70بچے اور پوتے، نواسے چھوڑے
چیچہ وطنی کا طویل العمر بزرگ شہری بابا خوشی ملنگ مسیح 120 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔
چیچہ وطنی کا طویل العمر بزرگ شہری بابا خوشی ملنگ مسیح 120 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ سوگواران نے آنجہانی کی میت پر نوٹ نچھاورکیے اور مٹھائی بانٹ کر دھوم دھام سے اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا۔ آنجہانی گشالہ وارڈ نمبر21گلی نمبر4 کا رہائشی تھا۔اس کے بیٹے بیٹیوں، نواسے نواسیوں اورپوتے پوتیوں کی کل تعداد 70 ہے۔
بابا خوشی ملنگ مسیح کے بیٹے سردار مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کے والد نے ایک طویل عمر پائی اوراپنی زندگی کے آخری ایام تک وہ صحتمند رہے۔ آنجہانی نے ایک ہی شادی کی تھی اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں 60 سال نوکری کی۔ ان کی والدہ نے بھی 96 سال کی عمرمیں وفات پائی تھی۔