فیس بک دوستی امریکی خاتون کا سیالکوٹی منڈے سے نکاح

زوہیب بٹ 4سال قبل ڈولینی سے فیس بک پر ملا، خاتون کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا

زوہیب بٹ 4سال قبل ڈولینی سے فیس بک پر ملا، خاتون کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ۔ فوٹو : فائل

فیس بک پر دوستی کے بعد ایک اور امریکی خاتون نے سیالکوٹ آکر قبول اسلام کے بعد نوجوان سے نکاح کرلیا۔


محلہ حاجی پورہ کے زوہیب بٹ کی 4 سال قبل امریکی خاتون مرجوبی ڈولینی سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی۔

اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا، شادی کی تقریب پنجابی کلچر کے مطابق ادا کی گئی، دلہن کو بادامی لہنگا پہنایا گیا اس موقع پر خاندان کے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔
Load Next Story