اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنے کیخلاف حکم امتناع جاری

لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے دس روز میں جواب طلب کرلیا       


ویب ڈیسک February 10, 2020
لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے دس روز میں جواب طلب کرلیا       

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں بدلنے کے ٰخلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحاق ڈار کی تبسّم ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے لیکن حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا، پنجاب حکومت خلاف آئین اور خلاف قانون اقدام ہے، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈار پناہ گاہ میں غریبوں کے مزے، پہلی رات 17افراد مقیم

درخواست گزار نے کہا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، عدالت حکومت پنجاب کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

بعد ازاں عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں