
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جنوبی کوریا کے 2 خاندانوں کی رہائش پر مبنی فلم 'پیراسائٹ' نے 'جوکر' کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم 'پیراسائٹ' نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم 'پیراسائٹ' کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تاریخ میں صرف 10 فارن فلموں کو بیسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔
"Parasite" wins best picture of the year at the Academy Awards. It is the first non-English language film to win the category. #Oscars https://t.co/4iRnOojs7w pic.twitter.com/JlMp1hP3hw
— CNN Breaking News (@cnnbrk) February 10, 2020
'بانگ جون ہو' کو اپنی فلم 'پیراسائٹ' کے لیے بہترین ہدایتکار کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔
https://twitter.com/yooongiful/status/1226725967894327296
this is the only thing that matters#Oscars pic.twitter.com/7wEVZMG0ox
— andrew garfield (@shxrlocked) February 10, 2020
رینی زیلویگرکو فلم 'جڈی' میں بہترین اداکارہ جب کہ جیکوئن فیونکس کو فلم 'جوکر' میں بہترین اداکارکا ایوارڈ دیا گیا۔
Actor Joaquin Phoenix gives emotional Best Actor acceptance speech for his performance in "Joker."#Oscarshttps://t.co/cm6hY14ce0 pic.twitter.com/AwOdzDvYXK
— ABC News (@ABC) February 10, 2020
https://twitter.com/RichHoulzy1991/status/1226704755017170946
بریڈ پٹ بھی اپنے کرئیرکا پہلا آسکرایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں فلم 'ونس اپون آ ٹائم ان ہالی ووڈ' میں معاون اداکار جب کہ لارا ڈرن کو فلم 'میرج اسٹوری' پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
#BradPitt Just won the best supporting #Oscar and he got #political in his speech, "They told me I only have 45 seconds up here, which is 45-seconds more than John Bolton got this week." pic.twitter.com/eNODXWMbL7
— Lisa Carr (@CarrageousWorld) February 10, 2020
#Oscars2020 : Perfect birthday gift for #LauraDern! Maiden award in best actress category for '#MarriageStory'https://t.co/w3ICmXo7dc
— Financial Express (@FinancialXpress) February 10, 2020
ہدایتکارسیم مینڈس کی فلم '1917' نے مجموعی طورپر3 ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ 'فورڈ ورسس فراری' کو 2 ایوارڈ ملے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔