سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مشاورت مکمل

نئے آرڈینینس کے اجراء کے بعد کراچی کے 18 ٹاؤنز بحال ہوجائیں گے


ویب ڈیسک September 04, 2012
نئے آرڈینینس کے اجراء کے بعد کراچی کے 18 ٹاؤنز بحال ہوجائیں گے. فوٹو فائل

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی اورامکان ہے کہ آرڈیننس کو جلد نافذ کردیا جائے گا۔

نئے آرڈیننس کے اجراء کے بعد کراچی کے 18 ٹاؤنز بحال ہوجائیں گے، ذرائع کے مطابق حیدرآبد کی پرانی ضلعی حیثیت بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

گذشتہ رات صدر اصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کا اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے پر تفصیلی غور بھی کیا گیا

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں اور بالاخر سندھ حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس کا اجرا کردیا۔

دوسری جانب پیر پگارا نے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ان کی جماعت سے مشاورت نہیں کی گئی، اے این پی نے بھی نئے بلدیاتی نطام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وضاحت: اس نیوز میں پہلے کہا گیا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق آرڈیننس جاری ہو چکا ہے جبکہ اس پر ابھی مشاورت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں