سنی دیول اور مہیندر دھریوال میں معاوضے کا تنازع بڑھ گیا

’’بھیاجی سپرہٹ ‘‘کی ڈبنگ سے انکار پر ہدایتکار نے جلد معاوضہ یقین دہانی کرادی


آن لائن November 20, 2013
پروڈیوسر مہیندر نے سنی دیول کو اپنی فلم بھیا جی سپر ہٹ میں کاسٹ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ فلم پروڈیوسر مہندر ھریوال معاوضے کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا ڈھائی کلو کا مکا کھانے سے بال بال بچ گئے۔

پروڈیوسر مہیندر نے سنی دیول کو اپنی فلم بھیا جی سپر ہٹ میں کاسٹ کیا تھا تاہم معاہدے کے مطابق مہندر نے سنی کو معاوضے کی ادائیگی نہ کی جس پر انھوں نے فلم کی ڈبنگ نہیں کروائی اس صورتحال میں سنی دیول کو منانے کے لیے جب مہیندر ان کے دفتر پہنچے تو انھوں نے معاوضے کی ادائیگی کے بعد ڈبنگ کی شرط رکھی اور کہا کہ اگر انھیں رقم نہ دی گئی تو وہ اسے اپنے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے ریلیز کردینگے۔



بحث و مباحثہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے فورا بیچ بچائو کرایا بیچارے پروڈیوسر صاحب کو معاملے کو عدالت میں لے جانا چاہتے تھے تاہم فلم کے ہدایتکار نیرج پاٹھک اور ایکشن ڈائریکٹر ٹینو مانیا نے اہیں اس ا قدام سے روکتے ہوئے سنی دیول کو رقم جلد از جلد ادا کرنے اور فلم مکمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں