کوہاٹ میں کل سے کرفیو اٹھانے کا فیصلہ

گرینڈ جرگے میں امن تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، شہر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

ہر قسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی برقرار رہے گی تاہم تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

SUKKUR:
کوہاٹ میں 2 روز سے لگے کرفیو کو کل سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ برقرار رہے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوہاٹ امجد علی کی سربراہی میں قبائلی عمائدین اور علماء کا جرگا ہوا جس میں امن تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، کمشنر کوہاٹ جمال الدین کا بدھ صبح 7 بجے سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر قسم کے جلسے جلوسوں پرپابندی برقرار رہے گی تاہم تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ، اشتعال انگیر ی اورہنگامہ آرائی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
Load Next Story