عالمی بازار سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

فی تولہ سونا 90600 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 77675 روپے کا ہوگیا

عالمی بازار میں سونا1 ڈالر اضافے سے1572ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو : فائل

عالمی بازار میں فی اونس سونا 1 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1572 ڈالر پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے بڑھ گئی۔


قیمتوں میں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی بڑھنے کے بعد 90 ہزار 600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 77 ہزار675 روپے ہوگئی۔

 
Load Next Story