سی ٹی ڈی کی کارروائی میں اہم شخصیات کا مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار

ملزم کا نام ریڈ بک میں شامل ہے، اور اس نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، انچارج سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 10, 2020
مبینہ دہشت گرد حیدر زیدی ملکی اورغیر ملکی باشندوں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے، سی ٹی ڈی۔فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں متعدد اہم شخصیات کا مبینہ قاتل اور کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی انچارج اسرار اعوان کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن نے کراچی موسمیات کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد حیدر زیدی عرف سلیم بھائی ملکی اورغیر ملکی باشندوں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک میں شامل ہے، اور اس نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، ملزم نے 1993 اور 1995 میں مسجد پر دستی بم حملہ اور لیاری میں جلوس پرحملہ کیا، 2004 میں کراچی جمشید کواٹر میں مفتی نظام الدین شام زئی اور مفتی جمیل کوقتل کیا اور اسی سال جامعہ بنوریہ کے باہر موٹرسائیکل میں بم دھماکا کیا، جب کہ ملزم ملتان کنونشن اور لاہور میں مولانا ضیاء الرحمان پر بم حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں