مومنہ مستحسن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

مومنہ اس لباس میں غریبوں کی امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر لگ رہی ہیں، سوشل میڈیا صارف کی تنقید


ویب ڈیسک February 10, 2020
مومنہ اس لباس میں غریبوں کی امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر لگ رہی ہیں، سوشل میڈیا صارف کی تنقید (فوٹو: فائل)

KARACHI: گلوکارہ مومنہ مستحسن دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں منفرد انداز لباس کے سبب ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

چند روز قبل دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستانی فنکاروں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈ دیے گئے۔ اس موقع پر ان فنکاروں کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تقریب میں آفرین آفرین گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی خوب جلوے بکھیرے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو اُن کا یہ انداز ایک نظر نہیں بھایا اور انہیں ہلدی او انڈے کی زردی سے تشبیہ دے دی۔

ایک ویب سائٹ نے مومنہ مستحسن کی پیسا ایوارڈ کے دوران ایک تصویر شیئر جس میں وہ زرد رنگ کا ملبوس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں جب کہ انہوں نے بالوں کو منفرد بنانے کے لیے گولڈن رنگ کیا ہوا ہے۔



ایک شہری نے تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا اچھا ہوا کہ آپ نے بتا دیا کہ یہ مومنہ مستحسن ہیں ورنہ تو میں انڈے کی زردی سمجھا تھا۔



کرن نامی خاتون نے کہا کہ کیا یہ چلتا پھرتا کوئی ہلدی کا برانڈ ہیں؟



صارف عبدالمعیز نے مومنہ کی تصویر پر کہا کہ اس لباس میں یہ غریبوں کی امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر لگ رہی ہیں۔

https://twitter.com/solaceheart_/status/1226518726020866054

ایک اور صارف نے کہا کہ گندمی رنگ کی لڑکی بالوں میں گولڈن رنگ کروا کر اور مصنوعی پلکیں لگانے کے بعد سوچنا شروع کردیتی ہے کہ وہ جرمن اور برطانوی خاتون لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ مومنہ مستحسن کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو قبل ازیں انہیں کلاسک گانے ''کوکو کورینہ'' گانے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |