آسڑیلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہد آفریدی کی شرکت مشکوک

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بدھ سے دبئی کے اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے


ویب ڈیسک September 04, 2012
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بدھ سے دبئی کے اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، فوٹو: فائل

KARACHI: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

شاہدآفریدی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے ۔ٹیم مینجر نوید اکرام چیمہ کے مطابق شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دستیابی سے متعلق ڈاکٹروں کی رائے کا انتظار کررہے ہیں۔


نوید اکرام چیمہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹرزکی رائے کے بعد ہی شاہدآفریدی کو ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شامل کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کرپائیں گے۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بدھ سے دبئی کے اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ شاہد آفریدی پہلے دوٹی ٹوئنٹی میچز نہ کھیل پائیں کیوں کہ ٹانکوں کو سوکھنے میں 3سے 5دن لگ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں