یوری پلانٹ جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے سبقت لے جانے کیلیے کوشاں

ہونڈا یوری پلانٹ پر سنٹرلائزڈ پروڈکشن کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ کرے گا


Business Desk November 19, 2013
تیز رفتار ،کم قیمت اور کم کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی حامل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی. فوٹو؛ فائل

ہونڈا موٹر کمپنی نے جاپان میں سائی تاما فیکٹری میں یوری آٹو پلانٹ پر میڈیا کو دورے کی دعوت دی ۔

اس دعوت میں پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے میڈیا وفود نے شرکت کی۔ ''دنیا کے صاف ستھرے پلانٹ پر دنیا کی صاف ستھری مصنوعات کی پیداوار'' کے عنوان کے تحت ماحول دوست یوری آٹو پلانٹ، ہونڈا کی جدید ترین پروڈکشن ٹیکنالوجیز اختیار کرکے اور اعلی درجے کا پروڈکشن سسٹم قائم کرکے ،دنیا کے ٹاپ کلاس انرجی سیونگ پلانٹ ہونے کا اعزاز پانے کے لیے کوشاں ہے۔یوری پلانٹ کے ذریعے،جو نت نئی ٹیکنالوجیز کا حامل ہے اور جو دنیا میں ہونڈا کے دیگر پلانٹس کو لیڈ کرے گا۔



ہونڈا گلوبل کمپیکٹ سیریز بشمول آل نیو فٹ نیز ایس یو وی زاور سیڈانز کی سنٹرلائزڈ پروڈکشن کے ذریعے اپنے پروڈکشن سسٹم کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ ہونڈا یوری پلانٹ پر نئی ٹیکنالوجیز جو جلد دوسرے ممالک میکسیکو، چین اور برازیل میں شروع ہونے والے پلانٹس کو بھی مہیا کی جائے گی، کے ذریعے ہر خطے میں صارفین کی ضرورت کے لیے تیز رفتار ،کم قیمت اور کم کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی حامل گاڑیاں فراہم کرے گا ۔ یوری پلانٹ میں سالانہ250,000 یونٹس تیار ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں