بچوں کو سردیوں میں خسرہ اور نمونیا گرمیوں میں ہیضہ اور ڈائریا متاثر کرتا ہے

بچوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی کرایا جائے یہ نومولود کا بنیادی حق ہوتا ہے۔


Staff Reporter November 20, 2013
کورس کے دوران بچے کوبخار ہونادرست علامت ہوتی ہے، سرد موسم چھوٹے بچوں کوشدید متاثر کررہا ہے ، ماہرین طب فوٹو: فائل

KHEWRA: سرد موسم چھوٹے بچوں کو شدید متاثر کرتا ہے، بچوں کی بیماریوں کے2موسم ہوتے ہیں سردی میں نمونیا اور خسرہ جبکہ گرمی میں ڈائریا، ہیضہ بچوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔

بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل تمام حفاظتی کورس لازمی کرائیں نومولود بچوں کومختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے حفاظتی ٹیکہ جات کے مطابق بچوں کومقررہ تاریخ پر ٹیکے لگوائیں ، بچوں کے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سندھ میں 1303 مراکز ہیں ،ای پی آئی کے جاری کردہ حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول کے مطابق بچوں کو پہلاحفاظتی ٹیکہ پیدائش کے فوری بعد بی سی جی کا لگتاہے اور ساتھ ہی پولیو وائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک بھی پلائی جاتی ہے،ڈیڑھ ماہ کی عمر میں بچوں کو پولیوکی خوراک کے ساتھ پینٹاویلینٹ اورنمونیا سے بچاؤکی نئی حفاظتی ویکسین کا ٹیکہ نیموکوکل لگوائیں ،تیسری خوراک ڈھائی ماہ بعد پولیوکی حفاظتی خوراک کے ساتھ پیناٹاویلینٹ اورنمونیا سے بچاؤ کا دوسرا حفاظتی ٹیکہ لگایا جاتا ہے،چوتھی بارساڑھے 3 ماہ کی عمر میں بچہ کوپولیوکی تیسری خوراک کے ساتھ پیناٹاویلینٹ اور نمونیا سے بچاؤکا تیسراٹیکہ نیموکوکل لگایاجاتا ہے۔

پانچویں بار 9ماہ کی عمرکے فوری بعد خسرہ سے بچاؤکا ٹیکہ اورچھٹی بار 15ماہ کی عمر میں بچہ کوخسرہ سے بچاؤکادوسرا حفاظتی ٹیکہ لگایاجاتا ہے، واضح رہے کہ ای پی آئی کے حفاظتی ویکسین کے شیڈول کے مطابق پیناٹاویلینٹ ویکسین میں بچوں کو 5بیماریوںکی حفاظتی ویکسین شامل ہیں ۔



ان میں ہیپاٹائٹس بی،کالی کھانسی،تشنج،خناق اور انفلوئینزا سے بچاؤکی ویکسن شامل ہیں،ماہرین اطفال کے مطابق بچوں کو مزید بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے ای پی آئی کے شیڈول کے ساتھ ساتھ مزید حفاظتی ویکسین کرانی چاہیے ان اضافی ویکسین کے مطابق 6ہفتے کے بعد نومولود کو ڈائریا سے بچاؤکی پہلی ویکسین روٹا وائرس دی جاتی ہے۔

جبکہ اس وائرس سے بچاؤکی دوسری ویکسین 6ماہ بعد دی جائیگی، اضافی ویکسین میں ایم ایم آرخسرہ، ممس اور روبیلا وائرس کی ویکسین کا پہلا ٹیکہ ڈیڑھ ماہ کی عمرکے اندرلگوایاجائے جبکہ اسی ویکسین کو دوسرا ٹیکہ4سے6سال کی عمر میں لگتا ہے، اضافی ویکسین میں چکن پاکس سے بچاؤ کا پہلاٹیکہ 12ماہ اور دوسرا6سال عمر کے اندر لگایاجاتا ہے،ایک سال کی عمر کے بعد ہیپاٹائٹس اے اور دوسراٹیکہ 2سال کے اندرلگوایاجاتا ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ 2سال کے اندراوربوسٹر3سال میں، انفلوائنزا (فلو سے بچاؤ) پہلاٹیکہ 6ماہ دوسراٹیکہ ایک سال میں لگوایا جاتا ہے، گردن توڑبخار2سال کی عمر میں لگوایاجاتا ہے ،ماہرین اطفال کے مطابق بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات لگنے کے بعد بچے کوبخارہونادرست ہوتاہے اوراس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ ٹیکے نے کام کرنا شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |