آئی جی نے تفتیشی یونٹوں کی رشوت وصولی کی رپورٹ طلب کرلی

’’ایکسپریس‘‘کی خبر پر تفتیشی یونٹوں کی جرائم کے اڈوں سے’’ بیٹ ‘‘ وصولی پرکارروائی کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کو جرائم کے اڈوں کی سرپرستی کرنیوالوں کیخلاف انکوائری کا حکم فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے روزنامہ ایکسپریس میں پولیس کے تفتیشی یونٹس میں تعینات اہلکاروں کی جانب سے جرائم کے اڈوں سے '' بیٹ '' وصول کرنے کے حوالے سے شایع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انھوں نے ہدایت کی ہے کہ پولیس کے تفتیشی یونٹوں کی جانب سے جرائم کے اڈوں سے رشوت وصولی کی جامع تحقیقی رپورٹ پیش کی جائے۔




آئی جی سندھ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ جرائم کے اڈوں ، ایرانی آئل ، ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ کی سرپرستی اور وہاں سے رقم وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست مرتب کر کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جرائم کے اڈوں کی سرپرستی کرنیوالے پولیس افسران کی نشاندہی کی جائے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جاسکے جو پولیس کیلیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔
Load Next Story